آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے کورونا وبا کے اس دور میں سیمانچل کے تین اضلاع ارریہ، پورنیہ اور کشن گنج کے لئے جو میڈیکل کٹ بھیجا تھا آج اسے ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان سمیت پارٹی کے پانچوں رکن اسمبلی نے ارریہ صدر ہسپتال پہنچ کر سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا کے حوالہ کر دیا۔
ایم آئی ایم نے ارریہ صدر ہسپتال کو میڈیکل کٹ اور وینٹی لیٹر عطیہ کیا
اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ ملک اس وقت کورونا وبا سے گزر رہا ہے۔ ہماری پارٹی شروع سے ہی سیمانچل کے عوام کے دکھ سکھ کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ اس سے قبل بھی جب یہاں سیلاب آیا ہے اس وقت بھی پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے ضروری مدد کو بھیجی تھی اور آج بھی ہم کورونا وبا سے لڑنے کے لیے میڈیکل کٹ بھیجا ہے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی اخترالایمان، کوچا دھامن کے رکن اسمبلی اظہار اسفی، رکن الدین، انظار نعیمی، شاہنواز عالم کے علاوہ حیدرآباد کے مہندی پٹنم کے سابق میئر ماجد حسین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ ملک اس وقت کورونا وبا سے گزر رہا ہے، ہماری پارٹی شروع سے ہی سیمانچل کے عوام کے دکھ سکھ کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اس سے قبل بھی جب یہاں سیلاب آیا ہے اس وقت بھی قومی صدر اسدالدین اویسی نے ضروری چیزوں کو بھیجا تھا اور آج بھی ہم کورونا وبا سے لڑنے کے لئے میڈیکل کٹ لے کر آئے ہیں تاکہ اس کا استعمال بلاتفریق مذہب و ملت ہر ایک انسان کی جان بچانے کے لیے کیا جا سکے۔
اخترالایمان نے کہا صدر ہسپتال کو میڈیکل کٹ کے علاوہ وینٹی لیٹر، آکسیجن، آکسی میٹر، تھرمامیٹر جیسی چیزیں دئے گئے ہیں، ضرورت پڑنے پر ہم لوگ مزید دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اخترالایمان نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کورونا وبا کو روکنے میں مکمل ناکام ثابت ہو رہی ہے، پہلے مرحلے سے سبق لیتے ہوئے حکومت نے عوام کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔ جس کی وجہ سے آج ایک بار پھر ہم کورونا کے زد میں ہیں، ایک سال میں پورے بہار میں ایک کووڈ ہسپتال تک نہیں بنایا جا سکا جو افسوسناک ہے۔