آج پوری دنیا میں یوم ایڈس منایا جا رہا ہے، آج بھی صحیح احتیاط نہ برتنے کی وجہ سے ملک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس بیماری سے جوجھ رہے ہیں، عالمی و قومی سطح پر محکمہ صحت وقفے وقفے سے اس بیماری کو لیکر بیداری مہم چلاتا رہا ہے۔
ارریہ: عالمی یوم ایڈس کے موقع پر بیداری مہم اسی ضمن میں آج ریاست بہار کے ارریہ صدر ہسپتال میں یوم ایڈس کے موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے بیداری مہم نکالی گئی۔ بیداری مہم ارریہ صدر ہسپتال سے نکل کر چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک،کالی مندی، زیرو مائل ہوتے ہوئے واپس صدر ہسپتال پہنچی۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے کارکن مشرف رضا نے کہا کہ 'یہ بیماری انسان کے جسم کے لئے کافی خطرناک ہے، اگر احتیاط نہ برتا جائے تو انسان موت کے آغوش میں بھی چلا جاتا ہے، یہ بیماری انسان میں چار طرح سے پھیلتا ہے، سب سے پہلے مرد و خواتین کے درمیان ہونے والے صحبت میں غیر احتیاطی برتنا، استعمال کی ہوئی سوئی سے دوبارہ کسی شخص کو سوئی دیا جانا، صحت مند انسان کو کسی بیمار انسان کا خون چڑھانا وغیرہ شامل ہیں۔ حالانکہ اب بھی غریب لوگوں تک اس کا علاج نہیں پہنچ سکا ہے، لہٰذا بیداری مہم کے تحت انہیں بیدار کیا جا سکتا ہے۔'
واضح رہے کہ ارریہ ضلع میں حال کے دنوں میں ایڈس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے، سال 2003 سے اکتوبر 2020 تک ضلع میں کل 1013 معاملے ہی سامنے آئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 130 معاملہ سامنے آئے تھے، اس سال محض 70 معاملہ ہی سامنے آیا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں میں اس بیماری کے تعلق سے بیداری آ رہی ہے۔