اردو

urdu

ETV Bharat / state

CBI raids residence of two RJD leaders فلور ٹیسٹ سے قبل آر جے ڈی رہنماؤں کے گھر پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری - floor test in Bihar CBI raids 16 places

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) آج راشٹریہ جنتا دل کے دو رہنما کے گھر پر مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں چھاپے مار کارروائی کررہی ہے۔ وہیں عظیم اتحاد کو آج فلور ٹیسٹ سے بھی گزر نا ہے۔ Ahead of floor test in Bihar, CBI raids residence of two RJD leaders

Ahead of floor test in Bihar, CBI raids residence of two RJD leaders
فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی آر جے ڈی کے دو لیڈروں کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

By

Published : Aug 24, 2022, 10:23 AM IST

پٹنہ: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن بہار میں مبینہ زمین، ریلوے نوکریوں کے معاملے میں چھاپے مار کارروائی کررہی ہے۔ یہ چھاپے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دو لیڈروں، ایم پی اشفاق کریم اور ایم ایل سی سنیل سنگھ کے گھر پر آج صبح سے جاری ہے۔ چھاپے مار کارروائی پر آر جے ڈی ایم ایل سی و بسکومان پٹنہ کے صدر سنیل سنگھ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ڈر کی وجہ سے اراکین اسمبلی ان کے حق میں آ جائیں گے۔ بتا دیں کہ سی بی آئی کی ٹیم صبح 7.30 بجے سے سنیل سنگھ کے گھر پر موجود ہے۔ Ahead of floor test in Bihar, CBI raids residence of two RJD leaders

واضح رہے کہ بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور ان کی بیٹی بھی سی بی آئی کے مقدمے میں ملزم ہیں۔ یہ چھاپہ ایسے وقت مارے جارہے ہیں جب نتیش کمار کی عظیم اتحاد حکومت کو آج فلور ٹیسٹ سے گزرنا ہے۔ دراصل بی جے پی سے الگ ہوکر نتیش کمار نے آر جے ڈی کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنائی ہے۔ نتیش کمار کو اقتدار میں بنے رہنے کے لیے آج فلور ٹیسٹ سے گزرنا ہے۔

بتادیں کہ آر جے ڈی کے ترجمان شکتی سنگھ یادو نے کل رات ٹویٹ کیا تھا کہ سی بی آئی اور دیگر مرکزی ایجنسیاں چھاپے مارنے کی تیاری میں ہے، کیونکہ بی جے پی بہار میں اقتدار کھونے پر غصے میں ہے۔ شکتی سنگھ یادو نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بکھلائی ہوئی بی جے پی کے حمایتی سی بی آئی، ای ڈی، آئی ٹی بہت جلد بہار میں چھاپے مارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پٹنہ میں ان کا جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔ کل کا دن اہم ہے۔

دراصل یہ بدعنوانی UPA-1 حکومت میں لالو یادو کے ریلوے وزیر کا ہے۔ الزام ہے کہ لالو یادو اور ان کے خاندان والوں نے انہیں ریلوے میں نوکری دلانے کے لیے زمین اور جائیداد رشوت کے طور پر حاصل کی تھی۔ جون میں سی بی آئی نے اس کیس کے سلسلے میں لالو یادو کے معاون بھولا یادو کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details