ریاست بہار کے ضلع ارریہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک ہوم گارڈ کو زرعی افسر کی تلاشی لینا مہنگا پڑ گیا۔ اس کے بعد افسر نے موقعے پر ہی ہوم گارڈ سے جسمانی ورزش کروائی۔ ساتھ ہی اسے دھمکی بھی دی۔ یہ معاملہ بیرگاچھی چوک چیک پوسٹ کا ہے۔
سرکاری عہدیدار کی ہوم گارڈ کے ساتھ بدسلوکی - The inspector also failed to stop it
زرعی افسر نے نہ صرف ہوم گارڈ کو ڈانٹا بلکہ اس سے جسمانی ورزش بھی کروائی۔ افسر کا غصہ اتنا تھا کہ موقع پر موجود انسپکٹر بھی اس کو منع کرنے میں ناکام رہا۔
سرکاری عہدیدار کا ہوم گارڈ کے ساتھ بدسلوکی
واضح رہے کہ ان سب کے باوجود زرعی افسر کا دل نہیں بھرا تو اس نے ہوم گارڈ سے پیر پکڑواکر معافی بھی منگوائی۔ پھر جاکر اس کا غصہ ٹھنڈا ہوا۔ افسر کا غصہ اتنا تھا کہ موقع پر موجود انسپکٹر بھی ان کو منع کرنے میں ناکام رہا۔