تیجسوی یادو نے اپوزیشن کے جموں و کشمیر کے دورے پر روکے جانے پر حکومت پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی بھی جموں و کشمیر کی صورتحال کو چھپا رہی ہے۔
یہ بات واضح ہے کہ وہاں کی صورتحال ایک جیسی نہیں ہے۔ حکومت گھاٹی کی حالت کو جان بوجھ کر چھپا رہی ہے لیکن ہندوستانی حکومت ہمیشہ یہ کہتے رہتی ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے پر وہاں کوئی دقت نہیں ہے۔ حالات معمول ہیں تو پھر اپوزیشن کے لیڈروں کو جانے کیوں نہیں دیا گیا۔
جموں و کشمیر میں صورتحال تشویشناک: تیجسوی یادو - راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جموں و کشمیر جا رہی تھی وہاں کی صورتحال کو جاننے کے لئے جس میں آر جے ڈی کے رہنما بھی تھے اور انہیں شملہ ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔
تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کو جموں و کشمیر جانے سے روکا گیا تو اسکا مطلب ہے کہ حکومت کشمیر کے حالات کو چھپا رہی ہے۔
جموں و کشمیر میں صورتحال تشویشناک: تیجسوی یادو
بتا دیں کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 -اے کو ہٹانے کے بعد حکومت ہند کہہ رہی تھی کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن نیٹ سروس اور پولیس کا بھاری دباؤ ہے، جسے دیکھنے کے لئے راہل گاندھی کشمیر گئے تھے اورانہیں ہوائی اڈے سے باہر نہیں جانے دیا گیا تھا۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:41 AM IST