پٹنہ: آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر و متحرک سماجی کارکن نظر عالم آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی رکنیت اختیار کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔ نظر عالم نے کہا کہ اب بہار میں سیاسی کھیلا شروع ہوچکا ہے اور مجلس سیمانچل سے نکل کر متھلانچل کی طرف اپنا قدم بڑھا چکی ہے۔ ہم آنے والے اسمبلی انتخاب میں بہار کے چالیس سے پچاس نشستوں پر پوری مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑیں گے۔ لوگ کثیر تعداد میں مجلس اتحادالمسلمین سے جڑ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی نیندیں اُڑ چکی ہیں۔ Social activist Nazar Alam joins MIM
Nazar Alam on Majlis: سیمانچل کے بعد ہماری نظر متھلانچل پر، مسلمانوں کیلئے مجلس بہتر متبادل، نظر عالم - بہار خبر
نظرعالم نے کہا کہ ایم آئی ایم ملک کی واحد پارٹی ہے جو اقلیتی طبقہ کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقات کے لیے کھل کر بولتی ہے اور انہیں حقوق دلانے کے لیے مسلسل کام کررہی ہے۔ یہ پارٹی کم وقت میں ملک کی ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہے۔ ایم آئی ایم کی کامیابیوں سے نام نہاد پارٹیوں کی نیندیں اُڑ چکی ہیں۔ یہ پارٹی نہ صرف بہار میں بلکہ ملکی سطح پر کامیاب ہوگی۔Social activist Nazar Alam joins AIMIM
نظرعالم نے کہا کہ ایم آئی ایم ملک کی واحد پارٹی ہے جو اقلیتی طبقہ کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقات کے لئے کھل کر بولتی ہے اور حقوق دلانے کے لئے مسلسل کام کررہی ہے، پارٹی بہت کم وقت میں ملک کی ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہے،نام نہاد پارٹیوں کی نیندیں اُڑ چکی ہیں،پارٹی جس طرح سے کام کررہی ہے یقینا پارٹی نہ صرف بہار میں بلکہ ملکی سطح پر کامیاب ہوگی، جو لوگ بھی ایم آئی ایم کو بی جے پی کی بی ٹیم بتاتے ہیں وہ دراصل ایم آئی ایم کی مقبولیت سے گھبرا رہے ہیں، اس لئے لوگوں کو ورغلا رہے ہیں، مگر عوام اب جھانسے میں نہیں آنے والی ہے۔
نظر عالم نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ پارٹی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے پارٹی کومتھلانچل کے ساتھ ساتھ پورے بہار میں مضبوط کریں، آج نام نہاد سیکولر پارٹیوں میں جو بھی مسلمان ہیں سب کے سب مصلحت کے شکار ہیں، مسلم مسائل پر سب خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، ایسے ہی بے زبان اور بے سہاروں کا سہارا ہے ایم آئی ایم جو بلاتفریق تمام لوگوں کے لیے سڑک سے لے کر ایوان تک آواز بلند کرتی ہے۔ Nazar Alam on Majlis
مزید پڑھیں:'پورے بہار میں مجلس اپنا امیدوار اتارے گی'