گیا ضلع کے نیم چک بتھانی تھانہ علاقے سے منگل کو پہاڑی کے پاس ایک بچے کی لاش ملی ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر اس کی تفتیش کی۔Brother in Law Arrested in Gaya Child Murder Case
لاش کی پہچان میں پایا گیا کہ بچہ نوادہ ضلع کے آئی ٹی آئی کے قریب محلے کا رہنے والا سنیل کمار کا بیٹا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آٹھ جنوری کو گھر کے پاس سائیکل چلا رہا انشو نام کا بچہ اچانک غائب ہو گیا تھا۔ اس کی سائیکل سڑک کنارے ملی تھی۔ اس کے بعد بچہ کے دادا نے نگر تھانہ نوادہ میں تین لوگوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس بچے کی تلاش میں تھی تاہم اس کو صحیح سلامت بازیاب نہیں کر سکی۔ آج گیا کے بتھانی میں بچے کی لاش برآمد ہوئی۔