اردو

urdu

ETV Bharat / state

Husband Shot Wife and Daughter: بیوی اور بیٹی کو شوہر نے گولی ماری - Murder in Patna Gardanibagh area

پٹنہ کے گردنی باغ تھانے کے سیکٹر پولیس کالونی میں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور 14 سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی۔ Husband Shot Wife and Daughter

بیوی اور بیٹی کو شوہر نے گولی ماری
بیوی اور بیٹی کو شوہر نے گولی ماری

By

Published : Apr 28, 2022, 8:38 PM IST

پٹنہ:بہار کی دارالحکومت پٹنہ کے گردنی باغ علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اس پورے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جارہا ہے کہ ایک شخص اپنے بیٹی اور بیوی کے بعد خود کو گولی مارتا نظر آرہا ہے۔ Husband Shot Wife and Daughter


اطلاعات کے مطابق پٹنہ کے گردنی باغ تھانے کے سیکٹر پولیس کالونی میں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور 14 سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر نے بیوی کے مائکے سے آنے کی اطلاع پاکر اس کا پیچھا کیا جیسے ہی بیوی پرینکا اور اس کی بیٹی سارہ گردنی باغ تھانہ علاقے کے پولس کالونی سیکٹر اے کے موڑ پر پہنچے، اس دوران گھات لگائے بیٹھے شوہر راجیو نے حملہ کر دیا، پہلے بیٹی کو گولی ماری، پھر بیوی کو اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جس کے باعث تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ Husband Shot Wife and Daughter

ویڈیو

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے ایس ایس پی مانو جیت سنگھ ڈھلون نے بتایا کہ معاملے کے فورا بعد گردنی باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی ہے جہاں سے پولیس کو ایک پسٹل اور تین کھوکھا برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا کہ راجیو کمار کی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد اس کی چھوٹی بہن سے راجیو کی شادی ہوئی تھی، راجیو کی پہلی بیوی سے اس کی ایک بیٹی بھی تھی۔

مزید پڑھیں:

راجیو کی دوسری بیوی پرینکا سے اس کے تعلقات اچھے نہیں ہونے کی وجہ سے پرینکا نے گذشتہ برس راجیو سے طلاق لے کر ستیش کمار نام کے ایک شخص سے شادی کرلی تھی۔ اس دوران جمعرات کے روز بیگوسرائے میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کر کے پرینکا اور سارا واپس گھر لوٹ رہے تھے، تبھی پہلے سے گھات لگائے راجیو نے پریانکا اور سارہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ Husband Shot Wife and Daughter

ABOUT THE AUTHOR

...view details