اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرپور:کورونا کے درمیان چمکی بخار نے مچایا کہرام - مظفرپور میں چمکی بخار

ریاست بہار کے ضلع مظفرپور میں ایک بار پھر چمکی بخار کے قہر نے آفت مچا رکھی ہے۔ایک ماہ میں اب تک اس سے متعلق 14 معاملے سامنے آگئے ہیں۔

پیش ہے ایک رپورٹ
پیش ہے ایک رپورٹ

By

Published : Apr 27, 2020, 5:47 PM IST

ضلع مظفر پور میں چمکی بخار سے گزشتہ برس 100 سے زائد بچوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔وہیں کورونا کے قہر کے درمیان اس برس بھی چمکی بخار سے متعلق معاملے آنے شروع ہوگئے ہیں۔جس میں ایک بچے کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔

اس بار موسم گرما آنے سے قبل ہی اس سے متعلق معاملات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مظفر پور کے علاوہ سیتامڑھی ، شیوہر، موتیہاری، سمستی پور اور ویشالی اضلاع سے بھی اس سے متعلق معاملے سامنے آرہے ہیں۔

ایس کے ایم سی ایچ میڈیکل کالج میں گزشتہ ایک ماہ میں اب تک مجموعی طور پر 14 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں 8 بچے صحت یاب ہونے کے بعد گھر چلے گئے ہیں۔وہیں پانچ بچے ابھی بھی ایس کے ایم سی ایچ کے پی آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔

اس بار مظفر پور ضلعی انتظامیہ چمکی بخار کو لے کر پوری طرح چوکس ہے اور پہلے ہی کئی طرح کی بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

مظفرپور میں چمکی بخار کا قہر

جس کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ نے بتایا کہ اس بار بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں جن گاؤں میں اے ای ایس کے معاملے سامنے آئے تھے ان سبھی 320 گاؤں ک نشاندہی کرنے کے بعد ہمارے کچھ عہدیداروں نے ان گاؤں کو گود لے لیا ہے۔

جہاں افسران ہفتہ وار جارہے ہیں اور لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں۔بیمار بچوں کو وقت پر اسپتال پہنچانے کے لیے گاڑی کی ٹیگنگ کی گئی ہے۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر بچہ کو جلد سے جلد پرائمری ہیلتھ مرکز میں پہنچایا جاسکے۔

پیش ہے ایک رپورٹ

ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ نے بتایا کہ گاؤں کی سطح پر بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں وارڈ ممبران ، آنگن واڑی ملازمین ، آشا اور جییویکا دیدی کو شامل کیا گیا ہے۔ جو گاؤں اور پنچایت کی سطح پر نظر رکھ رہی ہے۔

اسی دوران مظفر پور میں چمکی پور سے متاثرہ دیہی علاقوں میں موجود کمزور بچوں کی ایک فہرست بنائی جارہی ہے۔ خاص طور پر دلت اکثریتی آبادی پر توجہ دی جارہی ہے۔ جہاں غذائیت سے دوچار بچوں کو مناسب کھانا مہیا کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ اے ای ایس سے متاثرہ گاؤِں کو دو لاکھ او آر ایس پیکٹ بھیجے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details