اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے میں انتظامیہ سرگرم - second wave of the Corona epidemic

ضلع گیا کے ڈسٹرک مجسٹریٹ نے ایک جانچ ٹیم کی تشکیل دی ہے۔ جو شہری اور دیہی علاقوں میں جاری اڈوائزری کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی کرے گی۔

گیا: کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے میں انتظامیہ سرگرم
گیا: کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے میں انتظامیہ سرگرم

By

Published : Nov 25, 2020, 1:25 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں کووڈ19 کے معاملے کو روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے ٹھوس قدم اٹھایا ہے، مرکزی اور وریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق گیا ڈسٹرک مجسٹریٹ نے ایک جانچ ٹیم کی تشکیل دی ہے۔ جو شہری اور دیہی علاقوں جاری اڈوائزری کی خلاف ورزی پر کاروائی کرے گی۔


اس تعلق سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ ابھی کئی تہوار گزرے ہیں، ریاست سے باہر سے بھی لوگ آئے ہیں۔ ایسے میں حکومت اور انتظامیہ سنجیدہ ہے کہ کہیں کورونا وباء کی دوسری لہر نہ پھیل جائے۔ اگرچہ ایسا ہوتا ہے تو تمام تیاریاں پہلے سے مکمل کرکے رکھی جارہی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کورونا کو لے کر خدشات ظاہر کیے گئے ہیں کہ بہار میں دوسری لہر آسکتی ہے حالانکہ پہلے کے ریکارڈ سے زیادہ کچھ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے کورونا سے بچاؤ کے لئے نئ ایڈوائزری جاری کی ہے، ضلع انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ ضلع میں اگر ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد کورونا پوزیٹیو پائے جاتے ہیں تو انہیں سرکاری آئسولیشن میں رکھا جائے گا کسی بھی حال میں انہیں گھر نہیں بھیجا جائے گا۔

ڈی ایم نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی میں آئے مریض کی جانچ کرنے سے پہلے ان کا کرونا سمپل جانچ کرایا جائے گا اس کے بعد ہی انہیں اوپی ڈی کی خدمات دستیاب کی جائے۔ ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ اور بس اسٹینڈ میں بھی آنے جانے والوں کی کورونا جانچ کی جائے۔


واضح رہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ضلع میں منگل کو جہاں 11 کورونا متاثرین ملے تھے وہیں 10 کورونا متاثرین صحت یاب بھی ہوئے ہیں. منگل کو 6195 افراد کی جانچ کی گئی جس میں 11 افراد متاثر پائے گئے۔ اس جانچ کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا مریضوں کی ٹیسٹ کی تعداد 6لاکھ 58 ہزار 495 ہوگئی ہے
ضلع میں اب تک کل 6807 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو پائی گئی ہے جس میں 6698 متاثرین صحت مند بھی ہوچکے ہیں، ضلع میں فی الحال 49 کورونا کے فعال کیسز موجود ہیں جنہیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ وہیں کورونا سے متاثر 60 افراد کی علاج کے دوران اب تک موت ہوگئی ہے۔


ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں آرٹی پی سی آر سے تقریبا سات سو روزانہ جانچ ہوگی. اس کے علاوہ پانچ ہزار سے زیادہ ریپٹ اینٹیجن کٹس اور ٹرونیٹ مشین سے 125 افراد کی روزانہ جانچ ہورہی ہے۔


ڈسٹرک مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر گیا اور بہار میں نہیں ہوگی لیکن احتیاط الرٹ جاری کیا گیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details