اردو

urdu

ETV Bharat / state

Digital Governance In Bihar ڈیجیٹل گورننس کا مطلب اور مقاصد سے واقف ہوں نوجوان - گورننس ایک ایسا تصور

گیا ضلع میں واقع اقلیتی ادارہ ' مرزا غالب کالج ' کے سیمینار ہال میں ڈیجیٹل گورننس کے موضوع پر ایک اہم لیکچر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر کمل کشور سنگھ شامل ہوئے یہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے ڈیجیٹل گورننس کے موضوع پر گفتگو کی

ڈیجیٹل گورننس کا مطلب اور مقاصد سے واقف ہوں نوجوان
ڈیجیٹل گورننس کا مطلب اور مقاصد سے واقف ہوں نوجوان

By

Published : Aug 19, 2023, 3:56 PM IST

ڈیجیٹل گورننس کا مطلب اور مقاصد سے واقف ہوں نوجوان

گیا:ریاست بہار کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس و ایڈیشنل کمشنر آف سول ڈیفنس پٹنہ ڈاکٹر کمل کشور سنگھ نے 'ڈیجیٹل گورننس' پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورننس ایک ایسا تصور ہے .جس میں ہر کوئی اپنا مقصد حاصل کر سکتا ہے۔طلبہ اور نوجوان جنہیں آج کی ٹیکنالوجی کا اچھا علم ہے۔ وہ اس جدید ٹکنالوجی کی واقفیت اور مہارت کا استعمال ملک و معاشرے کی ترقی و تعمیر میں استعمال کریں۔

ڈاکٹر کمل کشور سنگھ نے کہا کہ لفظ گورننس کا مطلب ہے ریگولیٹ کرنا۔ ہر آدمی کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ پہلے کے وقت میں پرانی چیزیں اچھی تھیں لیکن اب نئے دور میں نئی ​​ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔آج ہم امریکہ کے لوگوں سے گھر بیٹھے بات کر سکتے ہیں۔ دنیا میں کوئی کام ایسا نہیں جو ایک شخص کے لیے ہو، جو ایک شخص کر سکتا ہے، اُسے دوسرا بھی کر سکتا ہے۔ گورننس ایک ایسا ہی تصور ہے جس میں ہر کوئی اپنا مقصد حاصل کر سکتا ہے۔

بادشاہوں کے دور حکومت کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بادشاہوں کے دور میں بھی قانون بادشاہ نہیں بناتاتھا ، اس کے لیے دھرم سنسد بنائی گئی تھی، گورننس کا تصور یہ ہے کہ کام سب کے لیے اور سب کے مفاد میں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچتا تو وہ شخص اپنے ہدف سے پیچھے رہ جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہترین حکومت کا مطلب ہے کہ اپنا کام صحیح طریقے سے انجام دے ، گڈ گورننس کا مطلب ہے کہ منصوبے اور سہولیات ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے ۔

کیرالہ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں بیت الخلاء بنائے گئے، لیکن اس کا کہیں استعمال نہیں ہوا۔ اس لیے ضروری ہے کہ کوئی چیز وہیں لگائی جائے جہاں اس کا استعمال کیا جا سکے۔انہی وجوہات کی بناء پر پنچایتی راج قائم کیا گیا، اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایک طرح سے پوری دنیا کو جوڑتی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والی زبان پوری دنیا کی زبان ہے۔مثلاً اگر ہم کمپیوٹر میں ماؤس کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو امریکہ بھی ماؤس کا لفظ استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Minority Scholarship گیا میں اقلیتی اسکالر شپ کےلئے بائیو میٹرک کرانے میں مشکلات سے طالبات پریشان

ڈاکٹر کمل کشور نے ڈیجیٹل سیکوریٹی پر کہا ڈیٹا سیکورٹی کے لیے حکومت حساس ہے اور حکومت کے سبھی ڈیٹا بڑی کڑائی سے محفوظ بھی ہیں لیکن اس میں کچھ سیندھ لگانے کی کوشش ہوتی ہے ، کرائم ہر جگہ پر ہوجاتے ہیں لیکن اس سے ہمیشہ لڑنے اور بیدار رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ڈیٹا سیکورٹی پر ہمیشہ ورک کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ وہ پوری طرح سے محفوظ رہے ،

ABOUT THE AUTHOR

...view details