گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں کسانوں کو خوشحال اور مستحکم بنانے کے لیے مرکزی وریاستی حکومتوں کے منصوبوں کا فائدہ ملتا ہے۔ حالانکہ ان منصوبوں میں مستفدین کے ذریعہ بڑی گڑبڑی پیدا کرنے کے معاملات کا بھی انکشاف ہوا ہے، وزیراعظم کسان سمان ندھی منصوبہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے فائدہ حاصل کیا ہے، ای کے وائی سی نہیں ہونے کی صورت میں جانچ کے بعد اس کا انکشاف ہوا ' وزیراعظم کسان سمان ندھی یوجنا' کے نام سے جاری منصوبہ کا آغاز سنہ 2019 میں ہوا تھا، اس کا مقصد کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا، محکمۂ زراعت کی جانب سے منصوبہ کے تحت کسانوں کے کھاتے میں ایک سال کے دوران 6 ہزار روپے بھیجے جانے لگے تھے۔ اس اسکیم کا فائدہ نہایت کمزرو کسانوں کو ملنا تھا تاکہ وہ اس کی مدد سے اپنی کاشت کرسکیں، ایک گھر میں صرف ایک شخص کو اس کا فائدہ دینے کو یقینی بنایا گیا تھا، شروع میں گھر کے کئی افراد نے غلط طریقہ سے اس منصوبے کا فائدہ اٹھایا، اس بے ضابطگی کی روک تھام کے لیے اس کی جانچ شروع کی گئی اور غلط ڈھنگ سے منصوبے کا فائدہ اٹھانے والوں کی نشاندہی کرکے اب محکمۂ زراعت کی جانب سے نوٹس جاری کر رقم واپس لوٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Notification For MA Urdu Exam مگدھ یونیورسٹی نے ایم اے اردو کے امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا