ریاست بہار میں ضلع سمستی پور پولیس کی خصوصی مہم میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے معاملے میں 1100 لوگوں کے خلا ف کاروائی کی گئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس برمن نے بتایاکہ کوروناوائرس انفیکشن سے بچاﺅ اور ملک میں لاک ڈاﺅن پر موثر انداز میں عمل آوری کے لیے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں خصوصی مہم چلائی گئی۔
سمستی پور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں 11 سو افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے، جبکہ 17 لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس دوران لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے 17 لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مسٹر برمن نے بتایا کہ سمستی پور ضلع میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے 1100 سے زائد لوگوں پر کاوائی کی گئی ہے، اور ان سے قریب 11 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کوروناوائس انفیکشن سے بچاؤ کے پیش نظر ملک میں اب تین مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔