بہار کے ضلع گیا میں غیر قانونونی تجاوزات کے خلاف ہفتہ کے روز پٹنہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کارروائی کی گئی جس کو لیکر آج دن بھر گیا کے چھوٹے چھوٹے کاروباریوں میں افراتفری کا ماحول رہا۔ Action against illegal encroachments in Gaya
اس سلسلے میں صدر ایس ڈی او اندرویر کمار نے بتایا کہ گیا کے اہم بازار، ٹاور چوک اور کے پی روڈ علاقے سے غیر قانونی تجاوزات مکمل طور پر ہٹائے جائیں گے۔ سڑک کے آس پاس قبضہ کرکے تجارت کرنے والوں کی عارضی دکانوں پر بھی انہدامی کارروائی کی گئی ہے