اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: موٹر ساٸیکل کی ٹکر سے نوجوان زخمی - کیمور میں سڑک حادثہ

اطلاعات کے مطابق 'نووا گاؤں کا رہائشی امریندر کمار (33 سال) ضروری کام سے مارکیٹ جا رہا تھا۔ اسی دوران سامنے سے آرہی تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی۔'

کیمور: موٹر ساٸیکل کی ٹکر سے نوجوان زخمی
کیمور: موٹر ساٸیکل کی ٹکر سے نوجوان زخمی

By

Published : Apr 25, 2020, 11:20 AM IST

ریاست بہار کے کیمور میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ایک نوجوان کو ٹکر مار دی۔ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے نوجوان کی داہنی ٹانگ ٹوٹ گٸی ہے۔ ٹکر مارنے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ حادثہ ضلع کیمور کے درگاوتی تھانہ علاقہ کے نووا گاؤں بازار کے قریب پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق 'نووا گاؤں کا رہائشی امریندر کمار (33 سال) ضروری کام سے مارکیٹ جارہا تھا۔ اسی دوران سامنے سے آرہی تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی۔'

مقامی لوگوں نے امریندر کو پی ایچ سی ہسپتال میں داخل کرایا۔ لیکن ڈاکٹر نے اسے بہتر علاج کے لئے ہائر سینٹر ہاسپیٹل ریفر کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details