اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں بھتیجے کی موت، چچا زخمی

قومی شاہرا ہ 28 پر دلار پور گاؤں میں واقع پیٹھيا گاچھي کے نزدیک ایک بے قابو ٹریکٹر نے ان کی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی۔

By

Published : Mar 4, 2020, 12:31 PM IST

سڑک حادثے میں بھتیجے کی موت، چچا زخمی
سڑک حادثے میں بھتیجے کی موت، چچا زخمی

ریاست بہار میں ضع بیگو سرائے کے بچھوارا تھانہ علاقہ میں آج صبح سڑک حادثے میں بھتیجے کی موت ہو گئی اور چچا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ 'اسی تھانہ علاقہ کے بشن پور ر چوک ٹول وارڈ نمبر 11 کے رہنے والے سكلديپ رائے کا بیٹا شیوجتن رائے اور اس کا بھتیجا نتیش کمار (25) موٹر سائیکل سے زمینی تنازعہ کے سلسلے میں سب ڈویژن کورٹ گئے تھے۔

واپس لوٹنے کے دوران قومی شاہرا ہ 28 پر دلار پور گاؤں میں واقع پیٹھيا گاچھي کے نزدیک ایک بے قابو ٹریکٹر نے ان کی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں نتیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ شیوجتن شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے بیگو سرائے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر لے کر فرار ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details