اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیوان: ابو عاصم اعظمی نے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب سے ملاقات کی

مرحوم محمد شہاب الدین کی موت کے بعد مختلف سیاسی پارٹیاں بہار میں اقلیتی ووٹ بینک تک پہنچنے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔ اسی کڑی میں گزشتہ روز سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ سے بند کمرے میں ملاقات کی۔

سیوان: ابو عاصم اعظمی نے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب سے ملاقات کی
سیوان: ابو عاصم اعظمی نے شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب سے ملاقات کی

By

Published : Jul 3, 2021, 4:47 PM IST

Updated : Jul 3, 2021, 7:45 PM IST

سیوان: سیوان کے قدآور رہنما محمد شہاب الدین کی موت کے بعد، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما آئے دن ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ان کے گاؤں پرتاب پور پہنچ رہے ہیں۔

اس دوران سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے بھی مرحوم شہاب الدین کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت پیش کی۔

ابو عاصم عظمی نے اسامہ شہاب کے بیٹے سے ان کے گاؤں پرتاب پور میں ملاقات کی، دونوں کے مابین بند کمرے میں تقریبا تین گھنٹے تک گفتگو ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے اسامہ کا ہر حالت میں ان کا ساتھ دینے کا یقین دہانی کرایا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابو اعظمی نے بتایا کہ سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس لیے وہ ممبئی سے سیوان ان اہل خانہ سے ملنے آئیں ہیں۔ اس دوران انہوں نے اسامہ سے گفتگو کے بارے میں کہا کہ انہیں اب فعال سیاست میں قدم رکھ کر اس وراست کو سمبھالنے کی ضرورت ہے وہ ہر حال میں ان کا ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں:

چراغ پاسوان سے خصوصی گفتگو

سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی اور اسامہ کی ملاقات کے بعد سے افواہوں کا بازار گرم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہار کے کئی علاقوں میں شہاب الدین کا چہرہ اقلیتی رہنما کے طور پر مشہور ہے۔ ایسی صورتحال میں سماج وادی پارٹی شہاب الدین کے اہل خانہ کی مدد سے بہار میں اپنا سیاسی میدان تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بہار کے سابق وزیر صحت اور آر جے ڈی کے رہنما تیج پرتاپ یادو، جاپ سپریمو پپو یادو، بہار کے اے ایم آئی ایم کے پانچ رکن اسمبلی، ایم ایل سی ٹننا جی پانڈے، دانا پور کے رکن اسمبلی ریت لال یادو اور کئی دیگر رہنماؤں نے اسامہ سے ملاقات کی ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2021, 7:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details