اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar State Haj Committee:عبدالحق، بہار ریاستی حج کمیٹی کے نئے چیئرمین منتخب - عبدالحق بہار حج کمیٹی کے چیئر منتخب

چیئرمین کے انتخابی کاروائی سے قبل رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور نے حج کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری اور عوام کے توقعات پر روشنی ڈالی، اس کے بعد سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے انتخابی کاروائی کی صدارت کے لیے مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین و رکن پارلیمان محبوب علی قیصر کا نام پیش کیا، جس کی سبھی لوگوں نے تائید کی- Bihar State Haj Committee New Chairman Elected Abdul Haque

حج کمیٹی کے نئے چیئرمین
حج کمیٹی کے نئے چیئرمین

By

Published : May 26, 2022, 11:49 AM IST

پٹنہ:گزشتہ کئی ماہ سے بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا، جس سے ریاستی حج کے دیگر کام متاثر ہو رہے تھے، حالانکہ دس دن قبل محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے حج کمیٹی کی تشکیل کرنے کے بعد ممبران کے ذریعہ ہی چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا، جسے آج تمام اراکین نے مشترکہ طورپر منتخب کیا۔ حج کمیٹی کے رکن عبد الحق کے نام پر تمام اراکین متفق ہوئے، حالانکہ چیئرمین کے دوڑ میں دیگر کئی اراکین شامل تھے، مگر اخیر وقت میں تمام اراکین نے عبدالحق کے نام پر اتفاق کا اظہار کیا۔ Bihar State Haj Committee New Chairman Elected Abdul Haque

حج کمیٹی کے نئے چیئرمین


چیئرمین کے انتخابی کاروائی سے قبل رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور نے حج کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری اور عوام کے توقعات پر روشنی ڈالی، اس کے بعد سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے انتخابی کاروائی کی صدارت کے لیے مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین و رکن پارلیمان محبوب علی قیصر کا نام پیش کیا، جس کی سبھی لوگوں نے تائید کی، پھر محبوب علی قیصر نے چیئرمین کے نام تجویز رکھتے ہوئے عبد الحق کا نام پیش کیا، جس کی سبھی لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی اور اس طرح عبدالحق بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے، واضح رہے کہ عبد الحق حج کمیٹی کے سابق چیئرمین الیاس احمد عرف سونو کے داماد ہیں۔

اس موقع پر منتخب چیئرمین عبدالحق نے کہا کہ ان کی پہلی ذمہ داری حج کے نظام میں جو مشکلات آتی ہیں اسے درست کریں گے، ابھی 17 جون سے بہار کے عازمین حج کا قافلہ کلکتہ سے روانہ ہوگا، ہم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کلکتہ حج ہاؤس میں موجود ہوں گے تاکہ کسی عازمین کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میری مہم ہوگی کہ لوگوں کو جوانی کے ایام میں فیضہ حج کی ادائیگی کی طرف ذہن سازی کی جائے، اس موقع پر نگراں کے طور پر محکمہ اقلیتی فلاح کی چیئرپرسن سفینہ بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں:بہار حج کمیٹی کا اجلاس


ABOUT THE AUTHOR

...view details