ریاست بہار کے اررریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر روپ نارائن کمار نے کورونا ویکسین کی تیاری کے بارے میں کہا کہ ان لوگوں کی تیاری پوری طرح سے مکمل ہے، متعلقہ تمام ڈاکٹروں کے ساتھ اہم نشست منعقد کر ہسپتال میں کی جا رہی تیاریوں کے بابت جانکاری حاصل کی۔
ارریہ : کورونا ویکسین کی تیاری آخری مرحلے میں
کورونا ویکسین کو لے کر ارریہ صدر ہسپتال پوری طرح سے تیار ہےاور تیاری آخری مرحلے میں ہے- پہلے مرحلے میں دس ہزار لوگوں کو ویکسین دئیے جانے کا ہدف ہے، جس کو لیکر آج ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر روپ نارائن کمار نے ہسپتال کے تمام سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ ایک نشست منعقد کی اور صورتحال کا جائزہ لیا، ساتھ ہی ویکسین کے رکھ رکھاؤ کے بابت بھی تفصیلات حاصل کی-
سول سرجن نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں دس ہزار سرکاری ملازمین کو ویکسین دئے جانے کا منصوبہ ہے، جس میں ہسپتال کے ملازم، ڈاکٹر، پرائیویٹ ہسپتال کے ڈاکٹر اور ملازم، سرکاری محکموں کے ملازمین وغیرہ شامل ہیں، ویکسین دئے جانے کے علاوہ اسے رکھنا بھی ایک چیلنج ہے، ویکسین کو رکھنے کے لئے الگ سے دو ڈپ فریزر و پانچ آئی ایل آر مشین لایا گیا ہے.
ہسپتال کے ڈئی آئی او ڈاکٹر معیز احمد نے کہا کہ ویکسین دئے جانے کو لیکر 700 ہسپتال ملازم کو تربیت دی گئی ہے جو لوگوں کو ویکسین لگائیں گے، تمام لوگوں کو ویکسین دینے کے ہر ایک پہلو سے واقف کرایا گیا ہے تاکہ کسی طرح کی کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
محکمہ صحت کے مطابق ویکسین ہفتہ سے دس دن کے اندر ارریہ پہنچ جائے گا اور پھر دوسرے ہی دن سے اسے دئے جانے کا عمل شروع ہوگا، ڈاکٹر معیز نے کہا کہ اس کےلئے بھی ان لوگوں نے تمام تیاریاںمکمل کر لی ہیں، پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین کو دئے جانے کے بعد پھر دوسرے مرحلے میں عام لوگوں کو ویکسین دئے جانے کا منصوبہ ہے.