کچھ دنوں قبل بھی ترشولیہ گھاٹ پر غسل کرنے گئی ایک بچی کی موت ڈوب کر ہو گئی تھی جس سے مقامی لوگ مشتعل ہو کر ضلع انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ آج پھر ایک نوجوان کی موت شہر سے مغرب سمت میں بہنے والی پنار ندی میں ڈوب کر ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق اے ڈی بی چوک باشندہ محمد مشیح کا بارہ سالہ فرزند محمد کیف اپنے دو دوستوں کے ساتھ کل شام پنار ندی میں نہانے گیا تھا۔ نہاتے وقت کیف کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں چلا گیا۔ کیف کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر دوستوں نے شور مچایا۔ اہل خانہ کو بھی خبر دی گئی تب تک کیف کا کچھ پتا نہیں چلا۔
نگر تھانہ کو اطلاع دی تو ایس ایچ او پولس اہلکار کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے چھان بین شروع کی گئی۔ پھر غوطہ خوروں کو بھی پانی میں اتارا گیا مگر کافی مشقت کے بعد بھی پانی سے لاش نکالنے میں ناکامی ملی۔