روہتاش : بہار میں روہتاش ضلع کے روہتاش تھانہ علاقے میں بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ان کی بیٹی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے ہفتے کو بتایا کہ ناگٹولی گاؤں میں جمعہ کی دیر رات بجلی گرنے سے سویتا دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کی بیٹی ڈمپل دیوی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہیں ۔
روہتاس: بجلی گرنے سے خاتون ہلاک، بیٹی زخمی - Police are investigating the matter
روہتاس ضلع کے روہتاس تھانہ علاقے میں بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ان کی بیٹی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔
![روہتاس: بجلی گرنے سے خاتون ہلاک، بیٹی زخمی روہتاش: بجلی گرنے سے خاتون ہلاک، بیٹی زخمی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7985498-991-7985498-1594470252039.jpg)
روہتاش: بجلی گرنے سے خاتون ہلاک، بیٹی زخمی
ڈمپل کی شادی اسی سال بکنورا گاؤں کے رہنے والے راجیش یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔ لیکن ڈمپل اپنے مائیکے آئی ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد زخمی کو روہتاش پرائمری ہیلتھ سینٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ مہلوکین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سہسرام صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔