ریاست بہار کے ضلع کیمور میں آسمانی بجلی کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، آسمانی بجلی کے سلسلہ وار واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس دیکھنے کو مل رہا ہے۔
آج ضلع کیمور میں آسمانی بجلی کے گرنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص بری طرح جھلس گیا وہیں متعدد جانوروں کے بھی جھلسنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق آسمانی بجلی کا پہلا واقعہ چین پور کے سربٹ گاؤں سے سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں کے موکھو رام کی اہلیہ بھینس چرانے باہر گئی ہوئی تھی اسی دوران بارش شروع ہو گئی اور آسمانی بجلی کی زد میں آگئی۔
کچھ دیر بعد جب اس کی جانکاری گاؤں والوں کو ہوئی تو موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع تھانہ اور سرکل افسر کو دی۔