سمستی پور: بہار میں رہتاس ضلع کے اگریر تھانہ علاقہ میں ایک خاتون نے گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی ہے ۔
رہتاس میں خاتون نے کی خود کشی - woman committed suicide
رہتاس ضلع کے اگریر تھانہ علاقہ میں ایک خاتون نے گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی ہے
رہتاس میں خاتون نے کی خود کشی
پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہ بتایاکہ جگنا گاﺅں باشندہ پرمود ساون اپنی اہلیہ پرتیما پاسوان پر تشدد کرتا تھا ۔ اسی سے تنگ آکر پرتیما نے جمعرات کی رات گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی ۔ واقعہ کے بعد سے پرمود فرار ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانہ میں پرمود کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ پولیس اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔