اردو

urdu

ETV Bharat / state

سمستی پور میں دیہی باشندے کا گولی مار کر قتل - دیواکر یادو قتل

بہار میں سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک دیہی باشندے کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

A villager was shot dead in Samastipur
سمستی پور میں دیہی باشندے کا گولی مار کرقتل

By

Published : Aug 17, 2020, 8:55 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایاکہ جتوار پور گاﺅں باشندہ رام ورچھ رائے کے بیٹے دیواکر یادو (40) کے ساتھ بدمعاشوں نے اتوار کی رات مار پیٹ کی اور اس کے بعد اس کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

قتل کرنے کے بعد بدمعاشوں نے دیواکر کی لاش جتوار پور گاﺅں واقع بوڑھی گنڈک ندی کے کنارے پھینک دی۔

ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے آج صبح لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سمستی پور صدر ہسپتال بھیج دی ہے۔ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details