دربھنگہ اسٹیشن پر پہنچتے ہی طلبا کے چہرے پر گھر پہنچنے کی خوشی بھی ظاہر ہو رہی تھی، دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر ان طلبا کے لئے کافی پختہ حفاظتی انتظامات کئے گئے۔
طلبا کی خصوصی ٹرین کوٹہ سے دربھنگہ اسٹیشن پہنچی ان طلبا کو خوش آمدید کہنے کے لئے بی جے پی کے رکن اسملی سنجے سراوگی بھی اسٹیشن پر موجود رہے۔ رکن اسمبلی سراوگ نے ان طلبا کو ماسک بھی تقسیم کیے۔
طلبا کی خصوصی ٹرین کوٹہ سے دربھنگہ اسٹیشن پہنچی دربھنگہ اسٹیشن پر ٹرین جیسے ہی پہنچی پولیس اہلکار نے سبھی طلبا کو ایک ایک کر سماجی فاصلے کا خیال کرتے ہوئے سبھی کو بس کے ذریعے ان کے آبائی بلاک ترقیاتی دفتر پر بھیجنا شروع کر دیا۔
طلبا کی خصوصی ٹرین کوٹہ سے دربھنگہ اسٹیشن پہنچی اس سے قبل سبھی طلبا کو کھانے پینے کی اشیا دینے کے بعد اسکریننگ بھی کی گئی، جو صحت مند طالب علم تھے، انہیں ان کے گھر پر بھیجنے کا حکم دیا گیا اورجو صحت مند نہیں تھے، انہیں بلاک میں بنے قرنطینہ میں رکھنے کا حکم دیا گیا۔