اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا کا ایک ایسا اسکول جہاں صرف ایک طالبہ پڑھتی ہے - بہار اسکول میں سہولیات کا فقدان

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ 'پہلے اس اسکول میں طلبا آتے تھے لیکن سابق انچارج نے معیاری تعلیم مہیا نہیں کرائی تھی جس کی وجہ سے طلبا یہاں سے نجی اسکول چلے  گئے۔ اگر اسکول پھر سے اچھا ہو جائے تو طلبا کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔'

ایسا اسکول جہاں صرف ایک طالبہ پڑھنے آتی ہے
ایسا اسکول جہاں صرف ایک طالبہ پڑھنے آتی ہے

By

Published : Feb 5, 2020, 12:23 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:27 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں جہاں پرائمری اسکول کی بہت ساری عمارتیں خالی ہیں تو وہیں بہت سارے اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے لیکن اس ضلع میں ایک ایسا اسکول بھی ہے جہاں تمام سہولیات موجود ہونے کے بعد بھی بچے پڑھنے نہیں آتے ہیں۔

ایسا اسکول جہاں صرف ایک طالبہ پڑھنے آتی ہے

خضرسرائی بلاک کے ایک پرائمری اسکول مانسہ وگھا میں روزانہ صرف ایک طالبہ پڑھنے آتی ہے۔

تنہا تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ جاہنوی کا کہنا ہے کہ 'اکیلے پڑھنے کا دل نہیں کرتا ہے۔کبھی کبھی ایک دو طلبا پڑھنے آ جاتے ہیں۔'

وہیں اسکول ٹیچر پرینکا نے بتایا کہ 'وہ گھر گھر جاکر دو بچوں کو اسکول لانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اسکول میں 9 طلباء کا داخلہ ہوا ہے لیکن صرف جاہنوی ہی روزانہ پڑھنے آتی ہیں۔ 2011 تک اسکول میں سیکڑوں طلبا موجود تھے لیکن نجی اسکولز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے 2012 میں طلباء کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت کے بعد سے صورتحال اسی طرح برقرار ہے۔'

دراصل یہ پرائمری اسکول بہت پرانا ہے۔ کبھی باغیچے میں چلنے والے اس اسکول میں سیکڑوں طلباء تھے۔ طلباء کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ نے دو منزلہ عمارت تعمیر کرائی تھی۔

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے اس اسکول میں طلباء آتے تھے لیکن سابق انچارج نے معیاری تعلیم مہیا نہیں کرائی تھی جس کی وجہ سے طلباء یہاں سے نجی اسکول چلے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسکول پھر سے اچھا ہو جائے تو طلباء کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مصطفی حسین انصاری نے بتایا کہ 'اسکول کا معائنہ کیا گیا ہے۔ اسکول کے دونوں اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گاؤں جائیں اور بچوں کا داخلہ اسکول میں کروائیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'میں قریبی اسکولوں کے انچارج سے اپیل کروں گا کہ اسکول کے قریبی گاؤں کے بچوں کو یہاں منتقل کر دیا جائے تاکہ یہ اسکول بھی چل سکے۔'

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details