شہر گیا میں واقع گاندھی میدان میں فوج میں شامل ہونے کے لئے تیاری کرنے والے سینکڑوں نوجوانوں نے بدھ کو نوجوانوں کے اعزاز میں ریلی نکالی۔ گاندھی میدان سے نکالی گئی ریلی گیوال بیگہ روڈ، ریڈ کراس روڈ ہوتے ہوئے واپس گاندھی میدان میں پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران ریلی میں شامل نوجوانوں نے انڈین فوج ونیم فوجی دستہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
نوجوان ہاتھوں میں قومی پرچم لئے ہوئے تھے۔ دوڑ مقابلہ کابھی کاانعقاد ہوا، جس میں لڑکے ولڑکیاں دونوں نے حصہ لیا۔