پولس ذرائع نے بتایا کہ قمر پور گاؤں کے چند باشندے اتوار کی رات کوئل گاؤں سے ڈے-نائٹ میچ دیکھنے کے بعد پک اپ وین سے گھر لوٹ رہے تھے، راستے میں بھان پور اور قمر پور گاؤں کے درمیان پک اپ وین بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
اس حادثے میں پک اپ وین پر سوار کرن (15) ولد راجو مہتو کی موت ہوگئی اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔