اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور میں کورونا وائرس کا ایک اور نیا کیس - corona virus in kaimur

ضلع کیمور کی کورونا سے آزاد ہونے کی امیدیں ٹوٹتی نظر آرہی ہے۔ ضلع میں ایک اور مثبت مریض ملنے سے مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

کیمور میں کورونا وائرس کا ایک اور نیا کیس
کیمور میں کورونا وائرس کا ایک اور نیا کیس

By

Published : May 18, 2020, 8:35 AM IST

محکمہ صحت کے سکریٹری سنجئے کمار کی جانب سے ٹیوٹر پر دی گئی اطلاع کے مطابق، ضلع کیمور میں ایک اور کورونا مثبت مریض پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع میں اس سے قبل کل 33 کورونا مثبت مریض پائے گئے تھے۔ جس میں 32 لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھر کو لوٹ چکے ہیں۔ صرف 1مثبت کی رپورٹ آنی باقی تھی۔

کیمور میں کورونا وائرس کا ایک اور نیا کیس

محکمہ صحت کے مطابق اگر ایک باقی مثبت کی رپورٹ بھی امید کے مطابق منفی آتی تو کیمور ضلع جلد ہی کورونا سے آزاد ہو کر گرین زون کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ لیکن ہفتہ کی دیر رات آئی مثبت رپورٹ نے ضلع کو گرین زون کی فہرست میں شامل ہونے کی امید توڑ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details