ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں لاک ڈاؤن کے سبب خراب معاشی حالات سے پریشان ہو کر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔
اطلاعات کے مطابق ببلو بھنڈاری نامی شخص کل رات اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھا کر گھر میں سونے چلا گیا، شدید گرمی کے سبب اہل خانہ کے دیگر افراد آنگن میں ہی سو گئے، صبح جب کافی دیر تک ببلو بھنڈاری اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلا تو گھر والوں نے ببلو کو آواز دی، لیکن کوئی جواب نہیں آیا، کچھ دیر بعد لوگوں نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو ببلو بھنڈاری کی لاش پنکھے سے لٹکی نظر آئی۔