گیا: نئینتیش حکومت میں نو منتخب وزیر سریندر گیا کے یادو بیلا گنج حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ گزشتہ 30 سالوں سے بیلا گنج کے رکن اسمبلی سریندر یادو کو ایک دبنگ ایم ایل اے اور بہار کی سیاست کا ایک طاقتور چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ سریندر یادو اب تک 2 بار جنتا دل اور 5 بار آر جے ڈی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ علاقے میں ہر طرح سے اپنی سیاسی شبیہ کو مضبوط کرنے والے سریندر یادو کو ہر بار جیت ملی ہے چاہے کسی بھی پارٹی کا امیدوار ان کے سامنے کیوں نہ رہا ہو۔ سریندر پرساد یادو کو راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ A look at Dr Surendra Yadav political career
سریندر یادو کا بیلاگنج حلقہ میں مسلم امیدواروں سے ہی مقابلہ ہوتا ہے ، تین مرتبہ جے ڈی یو کے امیدوار امجد حسن سے انکی کانٹے ٹکر ہوچکی ہے جبکہ ایک بار ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے امیدوار وسنی وقف بورڈ کے سابق ایڈمنسٹیٹر شارم علی کو 2015کے اسمبلی انتخاب میں شکست دے چکے ہیں ۔سریندر یادوکو ایک دبنگ لیڈر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ Surendra Yadav political career
سریندر یادو سب سے پہلے 1991 میں ایک دبنگ لیڈر کے طور پر سرخیوں میں اسوقت آئے جب ان پر 1991 کے پارلیمانی انتخابات کے دوران سابق ایم ایل اے جے کمار پالیت کو مارنے کا الزام لگا۔ سال 1998 میں وہ جہان آباد سے لوک سبھا سیٹ سے 13 ماہ تک ایم پی بھی رہے۔ سریندر یادو کی اس وقت کے نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی کے ہاتھوں سے خواتین کے ریزرویشن بل کو چھیننے اور پھاڑ دینے کے بعد ایک دبنگ لیڈر کے طور پر پہچان بنی تھی ۔ تاہم اس کے بعد سریندر دوبارہ ایم پی نہیں بن سکے۔ سریندر یادو کے خلاف 3 درجن سے زیادہ مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے کئی مقدمات قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور فسادات سے بھی متعلق ہیں۔
سریندر کی پیدائش سنہ 1959 میں ایک کسان گھرانے میں ہوئی تھی۔ سریندر نے ابتدائی تعلیم گیا سے حاصل کی۔ سریندر 1981 میں 22 سال کی عمر میں لالو یادو کے رابطے میں آئے تھے۔ اس وقت لالو لوک دل پارٹی کے رکن تھے۔ 1985 میں انہیں جہان آباد سیٹ سے لوک سبھا الیکشن میں لوک دل سے ٹکٹ ملا لیکن سریندر جیت نہیں سکے۔ اس کے بعد 1990 میں انہوں نے بیلا گنج اسمبلی حلقہ سے 55000 سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اب تک سریندر کو بیلا گنج سیٹ سے کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا، چاہے کسی بھی پارٹی کا کوئی امیدوار سامنے کیوں نہ ہو۔ وقت گزرنے کے ساتھ سریندر پرساد یادو کی شناخت لالو یادو کے قریبی لوگوں میں سے ایک ہیں ۔سریندر یادو جس سیٹ سے انتخاب لڑتے ہیں وہاں چالیس فیصد مسلم آبادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bihar Cabinet Expansion: نتیش کابینہ میں 31 وزراء نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا