گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں اٹارنی جنرل کے خلاف چندرونشی برادری کی جانب سے آج احتجاج کیا گیا ، احتجاج کو میت یاترا کا نام دیا گیا تھا، کانگریس پارٹی کے رہنما پریہ رنجن ڈمپل نے کہاکہ حکومت ہند کے اٹارنی جنرل کے ذریعے مہاراجہ جارسنگھ کے تعلق سے پر متنازع بیان دیا تھا، اس بیان کی مخالفت میں چندرونشی برادری کی جانب سے یہ یاترا نکالی جارہی ہے۔A funeral procession was held in Gaya اٹارنی جنرل نے نوٹ بندی پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں مہاراجہ جار سنگھ کا موازنہ ایک متنازع کردار سے کیا تھا، اسی کے خلاف بطور احتجاج ایک جنازہ یاترا نکالا گیا ہے۔ اور اس دوران اٹارنی جنرل کا پتلا نذرآتش کیا گیا ہے ۔
چندرونشی برادری کی جانب سے گیا کے گاندھی میدان سے گاجے باجے کے ساتھ یہ جلوس نکالا گیا تھا جو گیا کلکٹریٹ کے سامنے پہنچا اور یہاں پر گھنٹوں احتجاج کے بعد اٹارنی جنرل کا پتلا نذرآتش کیا گیا، چندرونشی مہاسبھا کے قومی صدر اشوک آزاد نے بتایا کہ اٹارنی جنرل آر وینکنترمنی کے ذریعہ مہاراج جار سنگھ پر قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انکے اس بیان سے چندرونشی برادری کو تکلیف ہوئی ہے۔