ممی جی ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ کی سرپرست ہیں اور یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو غریب ، لاچار اور مساکین کی خدمت اور ان کی مدد کے لیے کام کرتا ہے ، خاص طورسے بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ان کی کفالت کاذمہ اٹھاتا ہے ۔
گیا کے بودھ گیا میں ڈاکٹر جینی پیری عرف ممی جی نے بودھ گیا نگر پنچایت کے 51 جھاڑو دینے والوں کو معاشرتی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے پھول دے کر انہیں اعزازبخشا ، لاک ڈاؤن کے پیش نظر صفائی اہلکاروں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا ۔
ڈاکٹر جینی پیری عرف ممی جی نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے ، پریشانی کے اس وقت میں تمام لوگ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اس میں صفائی کرنے والے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ ان حالات میں بھی ان کا بہت بڑا تعاؤن ہے۔
صفائی ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا ۔ ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ہم نے انھیں اعزازبخشنے کافیصلہ کیاتھا جس کے تحت صفائی ملازمین کاپھولوں سے استقبال کیا اور اناج پیکٹ بھی دیا ہے ۔