ریاست بہار کے ضلع گیا کے محمد شمیم جو پاوں سے معذور ہیں وہ فرانس میں ابیلمپکس انٹرنیشنل مقابلے میں حصہ لینے جائیں گے انکا سلیکشن ٹیلرننگ کے لیے ہوا ہے، آج انکے اعزاز واستقبال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں لائف لائن کیئرہسپتال کی ڈائریکٹر ایم این انجم نے کہاکہ محمد شمیم نے اپنی ڈسبلیٹی کو ابیلیٹی میں بدل دیاہے، اس لئے انکی کمزوری نہیں بلکہ طاقت پر باتیں ہونی چاہئے یہ ان لوگوں کے لئے بھی مثال اور مشعل راہ ہے جو اللہ کی عطاکردہ تمام اجزا کے ساتھ صحیح سلامت ہونے کے باوجود کام نہیں ہونے کا بہانہ بناکر کام نہیں کرتے ہیں ۔Ceremony in honor of disabled sportsperson Mohammad Shamim of Gaya
محمدشمیم معذور ہونے کے باوجود ایک ہنر' سلائی ' کو سیکھا اور یہ ایک ایسا اسکیل ہے جو ہمیشہ رہے گا بلکہ اس فیشن کے دور میں اچھے ٹیلروں کی ڈیمانڈ ہے، اس لئے ویسے لوگوں کو ان سے سیکھنا چاہیے جو گھروں میں بیٹھے ہوتے ہیں تاہم وہ اس طرح کے کام نہیں کرتے ہیں تاکہ وہ برسرروزگار ہوسکیں۔
انہوں نے اس موقع پر شمیم کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ اہل گیا کے لئے خوشی کی بات ہے کہ یہاں کے معذور نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ عالمی سطح پر کررہے ہیں، جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر فراست حسین نے کہا نوجوانوں کو آگے بڑھانے کیلئے معاشرے کے خوشحال اور اثر و رسوخ والے لوگوں کو آگے آنا چاہیے، محمد شمیم ہونہار ہے اور خاص بات ابیلمپکس کی یہ ہے کہ جو جس پیشہ ورانہ امور میں مصروف ہیں اسی کا مقابلہ ہوتاہے ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ صرف معذوروں کے لئے مخصوص ہے۔
محمد شمیم ٹیلر ہے تو وہ ٹیلرننگ مقابلے میں شرکت کرے گا حوصلہ افزائی دوسرے نوجوانوں کی مدد اور سہارا کے لئے بھی ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں بلکہ آپکا معاشرہ آپکے ساتھ کھڑا ہے،واضح ہوکہ محمد شمیم گیا شہر کے کٹاری ہل محلہ کے رہنے والے ہیں وہ اگلے برس مارچ مہینے میں بھارتیہ ٹیم میں فرانس کھیلنے جائیں گے بہار سے وہ تنہا ہیں جو مقابلے میں حصہ لیں گے مقابلے میں شرکت کے اخراجات نیشنل ابیلمپلس سنگھ برداشت کرے گا ۔
مزید پڑھیں:بہار ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ کا آغاز، ایم پی وجے مانجھی نے کیا افتتاح