گیا: گیا شہر میں واقع انوگرہ نارائن ہسپتال و کالج کو بم دھماکہ کرکے تباہ کرنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، ای میل کے ذریعے ملی دھمکی کے بعد ہسپتال انتظامیہ میں سراسیمگی پھیل گئی، پولیس نے اطلاع ملنے پر ٹیم اسنفر ڈاکس کی مدد سے ہسپتال اور کالج کی گہرائی سے جانچ کی ہے۔ پٹنہ ہائی کورٹ کو کل جمعہ کو ملی دھمکی بعد یہ دوسرا معاملہ ہے جب بہار کے مگدھ کمشنری کے سب سے بڑے ہسپتال کو دھمکی ملی ہے۔ سٹی ایس پی نے کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔
اس کی اطلاع کالج کے پرنسپل نے ضلع پولیس کے اعلی افسران کو دی ہے اور ساتھ ہی مگدھ میڈیکل تھانہ میں اُن کی تحریر پر ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے، ہسپتال کو یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں کئی جگہوں پر بم چھپا کر رکھے گئے ہیں۔ آج ان بموں سے ہسپتال میں دھماکہ کیا جائے گا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد ضلع پولیس نے ہسپتال پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور ساتھ ہی ہسپتال علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اس کی اطلاع کالج کے پرنسپل نے ضلع پولیس کے اعلی افسران کو دی ہے اور ساتھ ہی مگدھ میڈیکل تھانہ میں اُن کی تحریر پر ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے، ہسپتال کو یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں کئی جگہوں پر بم چھپا کر رکھے گئے ہیں۔ آج ان بموں سے ہسپتال میں دھماکہ کیا جائے گا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد ضلع پولیس نے ہسپتال پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور ساتھ ہی ہسپتال علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کی کاروائی خاموشی کے ساتھ کی گئی تاکہ ہسپتال میں زیرعلاج مریض اور ان کے رشتہ داروں کے درمیان بم ہونے کی افواہ نہیں پھیلے۔ ضلع پولیس جانچ کے بعد مطمئن ہو گئی ہے کہ ہسپتال میں کہیں کوئی بم نہیں ہے۔