مرکزی پروگرام کا افتتاح بھو پیندر ناراین منڈل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اور سینیٹ ممبر ڈاکٹر جواہر پاسوان، آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کے قومی صدر گوتم آنند، ریاستی صدر آلوک آنند، نیشنل جنرل سکریٹری آئی این مراری کمار سمیت دیگر مہمانوں نے شمع روشن کر کیا۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کے مباحثے کا پروگرام، دیکھیں ویڈیو اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بھو پیندر نارائن منڈل یو نیورسیٹی (بی این ایم یو) کے سنڈیکیٹ اور سینیٹ ممبر ڈاکٹر جواہر پاسوان نے کہا کہ اس وقت طلباء اور نوجوانوں کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لئے، طلباء اور نوجوانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صورتحال نازک ہے۔ جو صرف طالب علم اور نوجوانوں کا اتحاد ہی ختم کرسکتا ہے۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کے مباحثے کا پروگرام قومی صدر گوتم آنند نے کہا کہ جے پی کی تحریک کے بعد عام طلبہ کے لئے یہ ایک تاریخی آغاز ہے۔ بہار کے تمام طلباء آل انڈیا اسٹوڈنٹ یونین کے ذریعہ سب کے لئے تعلیم، سستی تعلیم، روزگار کے حصول کے لئے مل کر کام کریں گے۔ آج ملک کے طلبہ نوجوانوں کے لئے تعلیم اور روزگار سب سے اہم مسئلہ ہے، لیکن سیاستدان اقتدار میں آنے اور بنے رہنے کے لئے بے چین ہے۔