اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے 'کشمیر' سے آپ واقف ہیں؟

بھارتی ریاست بہار کے ضلع نوادا سے40 کلو میٹر کی دوری پر ککولت آبشار ہے جو خوبصورتی کے لحاظ سے ملک بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے، گرمی کی چھٹیوں میں یہاں لوگ دور دور سے پہنچتے ہیں، اسے بہار کا نیاگرہ یا پھر بہار کا کشمیر کہا جاتا ہے۔

کیسا ہے بہار کا آبشار؟

By

Published : Jun 11, 2019, 10:51 PM IST

یہاں آئے سیاحوں کو یہاں آ کر سکون ملتا ہے۔ یہ چھٹی بتانے کا اہم ٹھکانا بنتا جا رہا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مہابھارت میں بھی اس آبشار کا ذکر ہے۔ پانڈو جب یہاں پر تھے تو یہاں بھگوان سری کرشن ان سے ملنے کے لیے حاضر ہوئے تھے۔

کیسا ہے بہار کا آبشار؟

دہائیوں سے ککولت کو سیاتی مقام کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے اسے سیاحتی مقام کا درجہ نہیں دیا گیا۔

تاہم سیاحوں کاکہنا ہے کہ ان کے لیے جو سہولیات ہونے چاہیے وہ نہیں مل پا رہا ہے۔

یہاں خواتین کے لیے معقول انتظام نہیں ہیں۔ خواتین کو یہاں ترپال تان کر کپڑے بدلنے پڑتے ہیں۔ یہاں صاف صفائی کی کمی ہے۔

یہاں آنے والے افراد کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ یہاں بنیادی سہولیات فراہم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details