اردو

urdu

ETV Bharat / state

ساٹھ سال کے شخص نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی - ملزم ناگیشور پرساد

بہار کے گیا میں انسانیت کو شرمشار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک ساٹھ سالہ ناگیشور نامی شخص نے آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

A 60-year-old man molested a girl in gaya
ساٹھ سال کے شخص نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی

By

Published : Jun 13, 2020, 6:05 PM IST

گیا کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں رامشیلا کے قریب ایک 60 سالہ شخص نے آٹھ سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ تاہم بعد میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ملزم ناگیشور پرساد رکشہ چلاتا ہے اور وہ بچوں کو اسکول لے جاتا تھا۔ کوتوالی پولیس تھانہ کے انچارج رماکانت تیواری نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق اسے ملزم شخص بلاکر اپنے گھر لےگیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

اس دوران گھر میں موجود ناگیشور کی بہو نے دروازہ بند ہونے پر شور مچایا۔ پڑوس کے لوگ اس کے بعد جمع ہوگئے۔ وہاں جمع ہوئے لوگ اس شخص کو پکڑتے تب تک وہ فرار ہوگیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔ متاثرہ شخص کا طبی علاج جاری ہے۔ آج سنیچر کے روز عدالت میں 164 کا بیان درج کرایاگیا ہے۔ گرفتار کئے گئے شخص کو جیل بھیج دیاگیا ہے۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ بچی کی ماں اپنے شوہر کے ساتھ کسی کام سے چاکند گئی تھی تبھی یہ واقعہ پیش آیا ہے قریبی لوگوں کے ذریعے واقعے کی اطلاع پر والدین پہنچ گئے ہیں۔ متاثرہ کا والد بھی رکشہ چلاتا ہے۔

اطلاع کے مطابق واقعہ جمعہ کی دیرشام کو پیش آیاتھا۔ تھانہ انچارج کے مطابق بچی کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، رپورٹ آنے کاانتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details