اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری ٹیلی ویزن پر اسکول کی پڑھائی جلد - محکمہ تعلیم بہار

ریاست بہار میں ’بہار شکچھا پری یوجنا‘ نے ریاست کے درجہ نہم اور دہم کے بچوں کے لیے سرکاری ٹیلی ویزن چینل ’’بہار دوردرشن‘‘پر تعلیم دینے کی بابت فیصلہ لیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویزن پر اسکول کی پڑھائی جلد
سرکاری ٹیلی ویزن پر اسکول کی پڑھائی جلد

By

Published : Apr 17, 2020, 5:21 PM IST

اس کے ذریعہ بہار کے نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ روزانہ 55 منٹ دوردرشن بہار کے زریعہ اپنا مضمون پڑھ پائیں گے۔

خیال رہے کہ سرکاری اسکول کے درجہ چھ سے گیارہویں جماعت تک کے بچوں کو موباٸل ایپ سے پڑھانے کی اسکیم محکمہ تعلیم بہار کی جانب سے شروع کی گٸ ہے۔

اس کے تحت طالب علم کو اسمارٹ موباٸل پر متعلقہ ایپ ڈاؤن کر مضامین کا مطالعہ کر سکتا ہے۔

اس سے طلبا کو تمام تمام مضامین کے کنٹیکٹ مٹیریل۔ویڈیو کلیپنگ کے زریعہ ایپ پر ہی مل رہے ہیں۔

اسے پڑھنے کے بعد بچوں کے ذہن میں کوئی سوال ہونے پر بچے اسی ایپ پر پوسٹ کریں گے اور انہیں جواب مہیا کرایا جاٸیگا۔

اب بہار شکچا پری یوجنا نے نویں اور دسویں کے بچوں کے لۓ دوردرشن کے زریعہ 55منٹ تک کا کلاس مہیا کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔

یہ سلسہ آئندہ 20 اپریل سے شروع ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details