عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ایک مرکز کے زیر انتظام سمیت سات ریاستوں کی 59 پارلیمانی حلقے کے لیے تقریباً10 کروڑ رائے دہندگان 918 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
آج سب کی نگاہ وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے بنارس پر ٹکی ہوئی ہیں، جہاں سے سنہ 2014 میں وزیراعظم نے 72 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں ووٹرز سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
معمر خاتون نے ووٹ ڈالا - بہار
ریاست جھارکھنڈ کے پارلیمانی حلقے گڈا میں 90 برس سے زائد عمر کی ضعیفہ نے پولنگ بوتھ آکر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔جو نہ ووٹ ڈالنے والوں کے ایک مثال ہے۔
ضعیف العمرخاتون ووٹر
ضعیف العمرخاتون ووٹر
مختلف پولنگ مراکز پر مختلف طرح سے لوگ ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں، کہیں معذور ووٹ ڈال رہا تو کہیں کوئی باراتی کی شکل میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔