ریاست بہار کے روہتاس میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے بچی کا قتل کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آٹھ سالہ بچی دیوالی کی پوجا کے لیے گھر سے نکلی تھی، اسی درمیان گاؤں کے ہی رہائشی بلرام سنگھ نامی شخص کی نظر اس بچی پر پڑی اور اسے وہ اپنے جھانسے میں لے کر اپنے خالی پڑے ایک مکان میں لے گیا، جہاں اس نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
گاؤں والوں کے مطابق گھر سے نکلی بچی کو جب گھر والوں نے تلاشنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ بچی کو ملزم کے ساتھ دیکھا گیا۔ جب مقامی لوگ گھر کے اندر داخل ہوئے تو بند پڑے بکسے سے بچی کی لاش بر آمد ہوئی۔
اس واقعہ سے ناراض لوگوں نے ملزم کی خوب پٹائی کی۔ جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے بیچ بچاؤ کرکے ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال روانہ کیا۔