اردو

urdu

By

Published : Nov 21, 2022, 7:31 AM IST

Updated : Nov 21, 2022, 11:13 AM IST

ETV Bharat / state

Road Accident in Vaishali ویشالی میں سڑک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے 12 افراد کی جان لی

ویشالی میں تیز رفتار ٹرک نے کئی لوگوں کی جان لے لی ہے۔ اس حادثے میں اب تک12 افراد کی موت ہوچکی ہے، جس کے بعد علاقہ میں کشید گی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ Truck Crushed Many People in Vaishali

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

ویشالی:ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک تیز رفتار ٹرک نے کئی بچوں کو کچل دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں اب تک 12 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ یہ سڑک حادثہ ویشالی کے دیسری تھانے کے نیاگنج 28 ٹولہ نام کے علاقہ میں پیش آیا۔ حادثہ کے بعد موقع واردات پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور اس حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Eight Died In Road Accident In Vaishali

سڑک حادثہ

ذرائع کے مطابق دیسری تھانے کے نیاگنج 28 ٹولہ نام کے علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہاں مہنار موحدی نگر ایس ایچ پر واقع برہمستھان کے پاس بھویاں بابا کی عقیدت مند پوجا کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک بے قابو ٹرک نے لوگوں کو روند ڈالا۔ اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ اس حادثہ میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک کی رفتار اتنی تیز تھی کہ لوگوں کے ہجوم کو روندنے کے بعد ٹرک موقعے پر ہی الٹ گیا۔ ڈرائیور کے ٹرک میں ہی پھنس جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی لوگوں کے ٹرک کے نیچے دب کر مرنے کی بھی خبر ہے۔ موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے کے بعد سے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ ہلاک شدہ افراد کے لواحقین آہ و بکا کر رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فی الحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:Road accident in Chamoli مسافروں سے بھری ٹاٹا سومو کھائی میں گری، 12 ہلاک

Last Updated : Nov 21, 2022, 11:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details