اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: ایمس میں کورونا سے 8 افراد ہلاک - etv bhart news

پٹنہ ایمس میں کورونا سے آٹھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ کورونا کے 13 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

پٹنہ: ایمس میں کورونا سے 8 افراد ہلاک
پٹنہ: ایمس میں کورونا سے 8 افراد ہلاک

By

Published : Nov 27, 2020, 11:21 AM IST

بہار میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ پٹنہ ایمس میں کورونا سے آٹھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ 13 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

پٹنہ: ایمس میں جمعرات کے روز آٹھ افراد کی کورونا سے موت ہوگئی جبکہ 13 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ایمس کے کورونا نوڈل آفیسر ڈاکٹر سنجیو کمار نے بتایا کہ جمعرات کے روز پٹنہ ایمس میں گیا، نوادا، بھاگلپور کے آٹھ مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔

وہیں جمعرات کے روز ایمس کے آئیسولیشن وارڈ میں 13 نئے مریضوں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے، مثبت مریضوں میں پٹنہ، بھوجپور لکھیسرائے، سوپول، منگیر، جموئی، مدھے پورہ اور روہتاس کے مریض شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایمس سے کورونا کے 13 مریض صحتیاب ہو کر گھر کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایمس میں فی الحال 159 کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details