اردو

urdu

کیمور:والد کے ساتھ نہانے گئے بیٹے کی ڈوبنے سے موت

By

Published : Oct 15, 2020, 4:53 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھگوان پور علاقہ میں ندی میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت واقع ہوگئی ہے۔

والد کے ساتھ نہانے گۓ بیٹے کی ڈوبنے سے موت
والد کے ساتھ نہانے گۓ بیٹے کی ڈوبنے سے موت

کیمور کے بھگوان پور پنچایت کے سابق ڈی سی کے رکن مالو ملاح کے سات سالہ پوتے کی موت ڈوبنے سے ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق مالو ملاح کا سات سالہ پوتا پون کمار اپنے والد ہری رام کے ساتھ سوران ندی میں نہانے کے لیے گیا تھا۔نہانے کے بعد ہری رام اکیلے ہی گھر واپس آئے، کیونکہ انہیں لگا کہ پون کمار نہا کر گھر واپس لوٹ گیا ہوگا، لیکن گھر پہنچنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کا بیٹا گھر پر موجود ہی نہیں تھا۔جس کے بعد انہوں نے گھر اور گرد نواح کے لوگوں نے بھی پون کمار کی تلاش شروع کردی۔

وہیں کچھ لوگوں نے ندی میں ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا۔کافی تحقیق کے بعد بچے کی لاش ندی سے ملی۔بچے کے ملتے ہی اہل خانہ اسے صدر اسپتال بھبھوا لے گئے، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔بھبھوا میں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر اسے لواحقین کے حوالے کردیا ہے، جہاں اس کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details