کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ جس کے سبب بہت سے یومیہ مزدور دوسری ریاستوں میں پھنس چکے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ انہیں رہنے، کھانے پینے کی کافی پریشانیاں پیش آ رہی ہیں۔ اسی طرح کی ایک تصویر کشمیر کے شوپیاں سے آئی ہے۔ جہاں پورنیہ اور ارریہ سے تعلق رکھنے والے 65 مزدور گزشتہ ایک ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ آکاش کمار نے شوپیاں کے گاؤں جیان گنج پہنچی۔ جہاں مزدور اپنے کنبہ کے فکر میں پریشان دکھے۔ مزدوروں نے ویڈیو جاری کرنے کے بعد بتایا کہ وہ 8 مارچ سے کشمیر کے ضلع شوپیاں کے رینبو انٹرنیشنل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
شوپیاں کے اس تعلیمی انسٹی ٹیوٹ میں پھنسے ان 65 مزدوروں میں سے 45 پورنیہ سے ہیں تو وہیں 20 مزدور ارریہ کے مختلف بلاکس سے ہیں۔