اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں چمکی بخار سے 63 بچوں کی موت - Children Dead

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرپور کے شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال (ایس کے ایم سی ایچ) میں اس بیماری میں مبتلا 52 اور کیجریوال اسپتال میں 11 بچوں کی موت ہوچکی ہے۔

بہار میں چمکی بخار سبب 63 بچوں کی موت

By

Published : Jun 14, 2019, 10:04 PM IST

ضلع مظفر پور سے تعلق رکھنے والے سرجن ڈاکٹر سیلیش پرساد سنگھ نے بتایا کہ اس بیماری سے متاثر ایس کے ایم سی ایچ میں داخل 68 بچوں میں سے نو کی حالت نازک ہے جبکہ کیجریوال اسپتال میں نو میں سے پانچ بچوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں اسپتال میں مختلف اضلاع سے آئے بچوں کا علاج چل رہا ہے اور وہ بچوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

سنگھ نے بتا یا کہ اس بیماری کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں مہم جاری ہے، لوگوں کو گھر گھر جا کر احتیاط برتنے کے لیے ہدایات فراہم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2016 میں گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں اس بیماری کی وجہ سے 125 بچوں کی موت ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details