اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے این ایم سی ایچ میں کورونا سے چوتھی موت - کورونا سے چوتھی موت

کورونا سے متاثرہ کیمور کی 55 سالہ خاتون کی انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال میں موت ہوگئی ہے۔

اے این ایم سی ایچ میں کورونا سے چوتھی موت
اے این ایم سی ایچ میں کورونا سے چوتھی موت

By

Published : Jul 4, 2020, 12:52 PM IST

مذکورہ خاتون کو 30 جون کو کیمور ضلع سے لاکر کووڈ 19 ہسپتال گیا میں داخل کرایا گیا تھا۔ سانس لینے میں پریشانی اور آکسیجن کی سطح کم ہونے کی وجہ سے اسے لیول 3 میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کی رپورٹ ترونٹ کے ساتھ ساتھ پٹنہ سے بھی مثبت آئی ہے.

مگدھ میڈیکل کووڈ-19 ہسپتال کے کورونا وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ ''مذکورہ خواتین کا گذشتہ 3 دن سے یہاں علاج ہورہا تھا۔ ڈاکٹروں کی محنت و کوشش کی وجہ سے ان کے اکسیجن کی سطح میں تھوڑی بہتری آئی۔ لیکن اس کے بعد آکسیجن کی سطح اوپر نہیں ہو سکی۔ اس خاتون کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی ، خاتون جمعرات کی رات تقریبا 1 بجے دم توڑ گئی ۔

مذکورہ خاتون کی لاش پروٹوکول کے تحت پیک کر کے کنبہ کے افراد کے حوالے کردی گئی ہے ۔

لیول 3 کے انچارج ڈاکٹر منوج کمار نے ''بتایا کہ جمعرات کی رات اس خاتون کو سانس لینے میں زیادہ دشواری ہو رہی تھی۔ اس کے بعد سے ڈاکٹروں کی ٹیم ہر ممکن کوشش میں لگی تھی تاہم افسوس کہ اس خاتون کی موت ہوگئی۔''

مگدھ میڈیکل ہسپتال کو کوڈ ۔19 اسپتال بنایا گیا ہے۔ مختلف اضلاع سے کورونا سے متاثرہ مریض یہاں زیرعلاج ہیں۔ اب تک یہاں چار متاثرہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں دو خواتین اور دو مرد ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details