اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میں چار دنوں میں کورونا کے 53 نئے مریض - ضلع گیا کے مجسٹریٹ کی خبریں

اطلاعات کے مطابق اس سے چار روز قبل صرف 25 افراد ہی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی حالانکہ جمعرات کے دن شام تک چھ ہزار 529 نموںوں کی رپورٹ میں صرف آٹھ افراد ہی کورونا متاثر پائے گئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

گیا میں چار دنوں میں کورونا کے 53 نئے مریض
گیا میں چار دنوں میں کورونا کے 53 نئے مریض

By

Published : Nov 27, 2020, 12:49 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں گزشتہ چار دنوں میں 53 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو ئی ہے، کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، ریاستی حکومت نے شادی تقریب میں رقص اور شہنائی وغیرہ پر روک لگادیا ہے۔

گیا میں چار دنوں میں کورونا کے 53 نئے مریض

اطلاعات کے مطابق اس سے چار روز قبل صرف 25 افراد ہی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی حالانکہ جمعرات کے دن شام تک چھ ہزار 529 نموںوں کی رپورٹ میں صرف آٹھ افراد ہی کورونا متاثر پائے گئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ریاستی و مرکزی حکومت کی گائیڈ لائنز کو سختی کے ساتھ عمل درآمد کرانے کی مہم شروع کردی ہے، ضلع بھر میں پھرسے ماسک چیکنگ وغیرہ پر سختی شروع کر دی گئی ہے، حالانکہ یہاں دارالحکومت دہلی کی طرح دو ہزار روپے کا جرمانہ نہیں ہیں بلکہ پچاس روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ کو بتایا کہ ضلع گیا میں کورونا وبا کو روکنے کیلیے ہرممکن کوشش اور تیاری کی گئی ہے، دوسری لہر یہاں پیدا نہ ہو اس کے لیے سختی کے ساتھ ماسک جانچ مہم چلائی جارہی ہے، کورونا وبا کو لیکر مرکزی وریاستی حکومت کی گائیڈ لائنز کو نافذ کیا گیا ہے۔

نئی گائیڈ لائنز کے تحت شادی کی تقریب میں بینڈ باجے پر روک لگائ گئی ہے. ساتھ ہی شادیات میں سو سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوسکیں گے. شرادھ کا پروگرام بھی پچیس افراد تک محدود ہوگا

واضح رہے کہ ضلع محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق گیا میں اب تک کل 6لاکھ 71ہزار 524 افراد کی کورونا جانچ کی گئی ہے. اس میں6828 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی. اب تک ضلع میں 6708 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں. 60 متاثرین کی موت بھی اب تک ہوچکی ہے. ضلع میں فلحال ساٹھ فعال کیس ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details