اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پچاس ہونہار بچوں کو مفت میں اعلیٰ تعلیم دی جائیگی'

ریاست بہارکے ضلع کشن گنج میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے مقصد سے کیرالہ کی غیر سرکاری تنظیم 'پرایان فاؤنڈیشن' کی جانب سے ایک تعلیمی ادارے کا قیام عمل میں آیا ہے۔

'پچاس ہونہار بچوں کو اعلیٰ تعلیم مفت دی جائیگی'

By

Published : Jun 21, 2019, 11:43 PM IST

اس ادارہ کا اہلیتی داخلہ امتحان و انٹوؤیو منعقد کیا گیا جس میں سیمانچل کے مختلف اضلاع مثلاً پورنیہ، کٹیہار، ارریہ اور کشن گنج سے تقریباً دس سے بارہ سال کے عمر کے 160 طلبہ نے شرکت کی۔

'پچاس ہونہار بچوں کو اعلیٰ تعلیم مفت دی جائیگی'

اسی سلسلے میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے تنظیم سے وابستہ محمد زبیر ہدیوی سے خصوصی گفتگو کی، گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ تنظیم ایک سال سے کشن گنج ضلع میں تعلیم کے میدان میں کام کر رہی ہے۔

ادارہ کا نام Cordova Institute for Academic Excellence رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن 160 بچوں کا آج امتحان ہوا ان میں سے 50 کامیاب بچوں کا داخلہ حسب لیاقت ہوگا، ان سبھی بچوں کی تعلیم بالکل مفت ہوگی، کامیاب طلبہ کے سارے اخراجات تنظیم کے ذمہ ہے۔

زبیر ہدیوی نے مزید بتایا کہ تعلیم سے متعلق یہاں کئی پروگرامز چل رہے ہیں، ہادیہ ماڈل اسکول کا مکتب قائم کیا جا رہا ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

کشن گنج ضلع میں ماڈل اسکول کی ضرورت اس لئے بھی ہے تاکہ ٹیچروں کی ٹریننگ کے ساتھ ہر بچہ کو دین کی صحیح جانکاری ملے اور جن بچوں کو دین کی صحیح جانکاری ہوگی وہ دنیاوی تعلیم میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جس سے نہ صرف ماں باپ اور سماج بلکہ ملک کا نام بھی روشن ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details