بودھ گیا اسمبلی حلقہ میں 7 فیصد، گیا ٹاؤن حلقہ میں 10 فیصد، گروا اسمبلی حلقہ میں 10 فیصد اور شیرگھاٹی حلقہ میں 9 فیصد، ٹکاری حلقہ میں 8.50 فیصد، وزیر گنج میں 11 فیصد جبکہ سب سے کم امام گنج اسمبلی حلقہ میں پانچ فیصد ہی ووٹنگ ہوئی ہے ۔
نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے کئی پولنگ بوتھس کا جائزہ لیا ہے، ووٹنگ کو لے کر ووٹرز میں زیادہ جوش خروش نظر نہیں آرہا ہے، اگر یہی حال رہا تو ضلع گیا میں 50 فیصد سے کم ووٹنگ ہوسکتی ہے۔